ایس پی صدرکی تھانہ گرین ٹاؤن میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر، کی جانب سے تھانہ گرین ٹاؤن میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کر کے اپنے مسائل اور شکایات پیش کر رہی ہے کھلی کچہری کے دوران ایس پی صدر نے عوام الناس کے مسائل کو تحمل اور توجہ سے سنا اور متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور پولیس و عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو بلا امتیاز اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکیایس پی صدر رانا حسین طاہر نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت اور احترام سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام پولیس کو اپنے شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پولیس دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور سائلین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ کھلی کچہری میں پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیاایس پی صدر نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔