لاہور پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف پولیس نے شکنجہ مزید سخت کر دیا ایس ایچ او مناواں ذوالقرنین ناز نے ایس آئی بلاول اور پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے اے کیٹگری کے لسٹڈ یافتہ اشتہاری ملزم عمران کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم عمران قتل کے ایک مقدمے میں گزشتہ تین سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مناواں ذوالقرنین ناز، ایس آئی بلاول اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیے گئے تمام ٹارگٹس ہر صورت مکمل کیے جائیں گے۔