اشتہاریوں کا گھیرا تنگ،6 گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سٹی ڈویڑن پولیس نے مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیانیو انارکلی اور بادامی باغ اور مناواں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے6 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق بادامی باغ سے 2 جبکہ نیو انارکلی پولیس نے 3 مفرور چوروں کو گرفتار کیا گیامفرور اشتہاری چوری اور زیادتی جیسی وارداتوں میں مطلوب تھیاشتہاری عارف،رابن، عدنان نیو انارکلی دانش اور اصغر بادامی باغ کے مقدمات میں روپوش تھے نیو انارکلی اور بادامی باغ پولیس نے مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کیا مناواں کے ایس آئی محمد بلاول نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے اے کیٹگری کا اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق اشتہاری ملزم اکاش ڈکیتی کے مقدمہ میں عرصہ3 سال سے نواب ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا