شادی پورہ میں مدرسے کا طالب علم اغوا

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ میں مدرسے کے ایک طالب علم کو اغوا کر لیا گیامغوی طالب علم کے بڑے بھائی فیض محمد نے بتایا کہ 16 سالہ نیاز محمد مدرسے کے باہر دکان پر گیا تھا اور واپس نہیں آیا جس کے بعد اہلِ خانہ نے تلاش شروع کی مگر اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکامغوی کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کرلیا ہے، پولیس میرے بھائی کو جلد از جلد بازیاب کرائیمغوی کے بڑے بھائی نے واقعے کا مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں درج کرا دیا، انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے کر مغوی کو بازیاب کرایا جائے۔