ساہیوال(خصوصی رپورٹ) نامعلوم ملزموں نے طالب علم سمیت 2افراد اغواء کرلئے ،نواحی گا ئوں 135/9-L کے قریب 28سالہ محمد آصف شام کے وقت گھر سے نکلا۔2/4روز بھی گھرنہ پہنچا۔ محمد آصف کی بیوی نے اپنے شوہر کو تلا ش کیا لیکن وہ کہیں نہیں ملا۔136/9-Lکارہائشی مبارک علی کا بیٹا 17سالہ حافظ طاہر مبارک گھر سے تراویح پڑھانے کے لئے سامان وغیرہ لیکر اختر آباد روانہ ہوا2گھنٹے بعد فون بند ہوگیا۔2 روز گزرنے کے بعد بھی پتہ نہ چلا سکا۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے صائمہ آصف اور مبارک علی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیردفعہ365ت پ مقدمات درج کرلئے ہیں۔