طالب علم سے زیادتی کی کوشش،مدرسے کا استاد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پولیس نے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والے معلم کو گرفتار کرلیا۔ بچہ شاہ جمال مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا جہاں ملزم رمضان نے چھٹی کے بعد اسے ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی،شور مچانے پر ملزم چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔