بااثر ملزموں کا بھتہ نہ دینے پر بچے پر بہیمانہ تشدد، ایک ملزم گرفتار
لاہور ( کرائم رپورٹر) سبزہ زار میں بااثر ملزموں نے دسویں کلاس کے طالبعلم کو اغوا کرکے تشدد کا شانہ بنایا، تشدد کیدوران لڑکے کی ویڈیو بھی بنائی۔تفصیل کے مطابق ملزموں ساحل اور جمعہ خان نے 3 نا معلوم ساتھیوں کے ساتھ ملکر بچے کو اغوا کیا اور تشدد کیا، ملزم نازیبا ویڈیو بنا کر اس کے گھروالوں سے5لاکھ بھتہ بھی مانگتے رہے،نہ دینے پر رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کرنے کے ساتھ ویڈیو بناتے رہے۔ پولیس نے والد فیض احمد کی مدعیت میں2نا مزد ساحل ،جمعہ خان اور 3 نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، جبکہ ساحل کو گرفتار کرلیا ، باقی ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔