لاہور(کرائم رپورٹر )رواں ماہ اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں 74 سرچ اور کومبنگ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 6500 سے زائد گھروں اور 10 ہزار 500 سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 285 دکانوں، 23 گیسٹ ہائوسز، 6 بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن کو بھی چیک کیا گیا۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران 64 مشکوک افراد اور 15 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ۔