خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

 شادباغ مکھن پورہ میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون شاہین بی بی نے نے خودکشی کر لی، توقیر اعوان لاپتہ تھا
 بی آر بی نہر کنارے سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،پولیس نے تینوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جان سے گئے ترجمان ایدھی کے مطابق شادباغ مکھن پورہ میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی، 55 سالہ شاہین بی بی نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان گنوائی،مناواں میں 4 دسمبر کو سوتر مل سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی17 سالہ توقیر اعوان کی لاش مقامی امام بارگاہ کی چھت سے برآمد ہوئی پولیس نے شواہد اکٹھے کر لئے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے باٹا پور میں بی آر بی نہر کنارے سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی نشے کا عادی تھاہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، پولیس کارروائی کے پیش نظر تینوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی