نومولود سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور سے نومولود سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ترجمان ایدھی کے مطابق شاد باغ میں بھگت پورہ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی اسلام پورہ میں 55 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ نشتر کالونی میں فٹ پاتھ کنارے سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔