شیراکوٹ میں زہریلی گولیاں کھانے والی خاتون جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی،70 سالہ شخص کی لاش برآمد
لاری اڈہ جنرل بس اسٹینڈ ،فٹ پاتھ سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا متوفی کی عمر 45 سال ، شناخت نہ ہو سکی
شیراکوٹ میں زہریلی گولیاں کھانے والی خاتون جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی28 سالہ آمنہ اشتیاق نے 31 مئی کو زہریلی گولیاں کھائیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ترجمان ایدھی کے مطابق شیراکوٹ میں زہریلی گولیاں کھانے والی خاتون جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی28 سالہ آمنہ اشتیاق نے 31 مئی کو زہریلی گولیاں کھائیں3 روز تک زیر علاج رہی داتا دربار، گورا قبرستان کے قریب 70 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی بظاہر بھکاری معلوم ہوتا ہے، جبکہ لاری اڈہ جنرل بس اسٹینڈ کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے متوفی کی موقع پر شناخت نہ ہو سکی پولیس نے تمام علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی