کاہنہ سوئے اصل کے قریب 28 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی
جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی،لا شیں مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں شادمان اور کاہنہ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ترجمان ایدھی کے مطابق مناواں میں 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی شادمان مارکیٹ کے قریب پارک میں 40 سالہ شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوگیا جبکہ کاہنہ سوئے اصل کے قریب 28 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی،پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی