ہلاک ہونیوالے دونوں نشہ کے عادی ، نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق :پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر )داتا دربار اور کاہنہ کے علاقے سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق داتا دربار شیش محل روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کاہنہ کے علاقہ پرل سوسائٹی سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ہلاک ہونے والے دونوں نشہ کے عادی تھے اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔ایدھی رضا کاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں۔