لاری اڈہ سے 55سالہ ،سبزہ زار سے 30سالہ اور جنوبی چھائونی سے 35سالہ خاتون کی لاش ملی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈا ، سبزہ زار اور جنوبی چھاؤنی کے علاقوں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق لاری اڈا میں دھیان سنگھ مندر کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔سبزہ زار کے علاقہ سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، لاش سات روز پرانی معلوم ہوتی ہے جبکہ جنوبی چھائونی کے علاقہ سے 35 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔35 سالہ خاتون بظاہر نشے کی عادی معلوم ہوتی ہے ۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔