پاکستان سے جنگ میں بھارت کو شکست ہوئی:پرتھوی راج

 جنگ کے پہلے ہی دن ہمیں پاکستان کے ہاتھوں مکمل پسپائی کا سامنا کرنا پڑا، آدھے گھنٹے کی فضائی لڑائی میں ہمارے جہازوں کو مار گرایا گیا اور ہم مکمل طور پر یہ جنگ ہار گئے تھے
 7 مئی کو پہلے دن کی لڑائی کے بعد بھارتی ائیر فورس کے جہازوں کو گراونڈ کر دیا گیا تھا ، لڑائی پر بھیجنے کی صورت میں انہیں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے مار گرائے جانے کا خدشہ تھا
پرتھوی راج نے اپنے مذکورہ بیان کے لیے معافی ماننے سے بھی انکار کرتے ہوئے کہا میں اپنے بیان پر قائم ہوں ، میں نے کوئی غلط بات نہیں کی:سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس رہنما
لاہور(خصوصی رپورٹ)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان نے پاک بھارت جنگ کے حوالے سے بڑا اعتراف کیا ہے۔ پرتھوی راج چوہان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنگ کے پہلے ہی دن ہمیں پاکستان کے ہاتھوں مکمل پسپائی کا سامنا کرنا پڑا، 7 مئی کو آدھے گھنٹے کی فضائی لڑائی میں ہمارے جہازوں کو مار گرایا گیا اور ہم مکمل طور پر یہ جنگ ہار گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن کی لڑائی کے بعد بھارتی ائیر فورس کے جہازوں کو گراونڈ کر دیا گیا تھا کیونکہ لڑائی پر بھیجنے کی صورت میں انہیں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے مار گرائے جانے کا خدشہ تھا۔پرتھوی راج نے اپنے مذکورہ بیان کے لیے معافی ماننے سے بھی انکار کرتے ہوئے کہا میں اپنے بیان پر قائم ہوں ، میں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔واضح رہے بھارتی فوجی قیادت آپریشن سندور میں متعدد بار بھارتی طیاروں کی تباہی اور بھاری نقصان کا اعتراف کر چکی ہے ،اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی بھی آپریشن سندور میں بھارتی شکست اور ناکامی کا پردہ چاک کر چکے ہیں۔