پاکستان کمزور ٹیم، انگلینڈ کو شکست ہوئی تو مایوسی ہوگی،سٹورٹ براڈ

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کمزور ٹیم ہے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنا چاہیے۔انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹیون فن کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کے موجودہ ٹیسٹ ٹیم کو کمزور قرار دیا اور کہا کہ انگلینڈ کی ناکامی پر مایوسی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کمزور ٹیم ہے اس میں کوئی شک نہیں اگر انگلینڈ ٹیسٹ سیریز نہیں جیتتا تو یہ واقعی ہماری بہت بڑی ناکامی ہوگی۔