امریکی حکومت کی پالیسی یوکرین تنازع کا خاتمہ ،سیز فائرمیں تاخیر نقصان کاباعث، جے ڈی وینس
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی نہ ہوئی تو ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے۔امریکی نائب صدر نے انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی پالیسی یوکرین تنازع کا خاتمہ ہے، سیز فائر میں تاخیر کا نتیجہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں نمودار ہوسکتا ہے۔