کانگریس پارٹی بھارتی مسلح افواج سے نفرت کرتی ہے:سابق وزیرِ اعلی پرتھوی راج

 فضائی لڑائی  صرف آدھے گھنٹے تک جاری رہی،  اس میں ہمیں مکمل طور پر شکست ہوئی، چاہے کوئی مانے یا نہ مانے
 پوری بھارتی فضائیہ کو گرائونڈ کر دیا گیا‘کوئی طیارہ اڑتا تو اسے پاکستان کی جانب سے مار گرانے کا شدید خطرہ تھا
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے کانگریس کے سینئر رہنما اور مہاراشٹرا کے سابق وزیرِ اعلی پرتھوی راج چوہان کے بھارتی فضائیہ اور آپریشن سندور سے متعلق بیانات پر سخت ردِعمل دیا اور کہا  کانگریس پارٹی بھارتی مسلح افواج سے نفرت کرتی ہے۔پرتھوی راج چوہان، جنہوں نے مراٹھی زبان میں گفتگو کی، پونے میں پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے بڑی فوج برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ مستقبل کی جنگیں فضا میں لڑی جائیں گی۔آپریشن سندور کے حوالے سے ان کا کہنا تھا: پہلے ہی دن ہمیں مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سات (مئی) کو ہونے والی فضائی لڑائی، جو صرف آدھے گھنٹے تک جاری رہی، میں ہمیں مکمل طور پر شکست ہوئی، چاہے کوئی مانے یا نہ مانے۔ اس دن بھارتی طیارے مار گرائے گئے اور پوری بھارتی فضائیہ کو گرانڈ کر دیا گیا۔ اس کے بعد ایک بھی طیارہ نہیں اڑا، کیونکہ گوالیار، بھٹنڈہ یا سرسا سے جب بھی کوئی طیارہ اڑتا، اسے پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے کا شدید خطرہ ہوتا۔ اسی وجہ سے پوری فضائیہ کو گرانڈ کر دیا گیا