جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے‘ ایسا کرنا کھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے: وفاقی وزیرداخلہ کا سوشل میڈیا پر نریندر مودی کو جواب
دبئی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت قرار دیدیا اور لکھا ایسا کرنا کھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیدیا۔مودی کے بیان پر ردعمل میں محسن نقوی نے کہا اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے اور کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔