نیویارک(آئی این پی)اوپن اے آئی نے ناروے میں اپنا پہلا یورپین ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی نے کلاڈ انفراسٹرکچر فراہم کرنے والے برطانوی کمپنی این اسکیل گلوبل ہولڈنگز اور ناروے کی انرجی کمپنی ایکر کے ساتھ شراکت داری میں اپنا پہلا یورپین ڈیٹا سینٹراسٹار گیٹ ناروے قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے