ناسا اور یورپین سپیس ایجنسی نے آئی ایس ایس پر جدید ایٹمی گھڑیاں پہنچا دیں

نیویارک(آئی این پی)ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی نے مشترکہ طور پر دو جدید ترین ایٹمی گھڑیاں بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر بھیج دی ہیں۔ یہ اقدام ایٹامک کلاک اسیمبل اِن سپیس مشن کے تحت عمل میں آیا ہے، جس کا مقصد انتہائی عین مطابق وقت کی پیمائش اور بنیادی طبیعیات میں نئی جہتوں کی تلاش ہے۔یہ جدید گھڑیاں سپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے خلائی سٹیشن پہنچائی گئیں، جن کے ساتھ ساتھ خلانوردوں کے لیے خوراک، رسد اور سائنسی تجربات کا سامان بھی شامل تھا۔یہ گھڑیاں کولمبس ماڈیول پر نصب کی جائیں گی۔