حکومت پاکستان کے 60 ارب کے دعوئوں کے برعکس برآمدات میں 13 ارب 79 کروڑ ڈالر کمی کا تخمینہ ہے:عالمی ادارہ
اسلا م آباد(آئی این پی ) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کے 60 ارب روپے کے دعوئوں کے برعکس پاکستانی برآمدات میں 13 ارب 79 کروڑ ڈالر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔حکومت نے 2030 تک ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے تاہم آئی ایم ایف نے برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کے برعکس پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2030 تک پاکستانی برآمدات 46 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق اگلے سال پاکستان کی مجموعی برآمدات 36 ارب 46 کروڑ ڈالر تک جائیں گی، مالی سال 2028 میں برآمدات 40 ارب ڈالر اور 2029 میں تقریبا 43 ارب ڈالر رہیں گی۔عالمی مالیاتی فنڈ نے مجموعی درآمدات میں 2030 تک 18 ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی درآمدات 64 ارب ڈالر سے زائد رہیں گی جبکہ 2027 میں درآمدات 66 ارب 86 کروڑ اور 2028 میں 72 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں گی۔