پاکستان کی برآمدات 5سالہ ہدف کے مطابق17 ارب 7 کروڑ ڈالر سے کم رہیں گی
رواں مالی سال 31 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک رہنے کا امکان ہے: رپورٹ
واشنگٹن(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے 5 سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھنے حکومتی دعوے کی نفی کرتے ہوئے 5سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 42 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ پاکستانی برآمدات 5سالہ ہدف سے17 ارب 7 کروڑ ڈالر سے کم رہیں گی جبکہ رواں مالی سال پاکستانی برآمدات 31 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025 میں پاکستانی برآمدات کا تخمینہ34 ارب21کروڑ 70لاکھ ڈالرز ہے جبکہ مالی سال 27-2026 میں پاکستانی برآمدات 36 ارب 98 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے مالی سال 28-2027 کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 39 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ مالی سال29-2028 میں پاکستانی برآمدات 42 ارب 93کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے،