آئی ٹی کے شعبے میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کے حصول کے لئے آئی ٹی کمپنیوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں:وزیراعظم

نوجوانوں کو جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرینگے شہبازشریف

آئی ٹی، اے آئی ، دیگر جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنے کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہا ہوں، پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی باصلاحیت افرادی قوت میں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کی استعداد موجود ہے:وفد سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے کہا  ہے  آئی ٹی، اے آئی ، دیگر جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنے کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہا ہوں ۔وزیراعظم سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی  ایفینیٹی  کے سی ای او جیرومی کیپیلس کی سربراہی میں 4 رکنی وفد کی ملاقات کی جس میں انہوں نے      ایفینیٹی  کے   کے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔وزیرا عظم آفس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی باصلاحیت افرادی قوت میں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کی استعداد موجود ہے۔  وزیراعظم نے    ایفینیٹی  کے  پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی۔شہباز شریف نے کہا  ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور دیگر جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنے کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہا ہوں، آئی ٹی شعبے میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کے حصول کے لیے آئی ٹی کمپنیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وفد نے پاکستانی آئی ٹی شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کی قابلیت اور شعبے کی ترقی کے لیے  ان کی محنت کی تعریف کی،  جیریمی کیپیلس نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے انتہائی موزوں ہے، اس وقت     ایفینی