2030 تک پاکستان کی آبادی 30 کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے سینیٹ قائمہ کمیٹی

2022 میں 11 ملین مانع حمل مصنوعات خریدی گئیں، تاہم یہ مصنوعات تاحال مکمل طور پر استعمال نہیں ہو سکیں ، مارکیٹ میں دستیاب ہیں: ڈائریکٹر، ڈی جی ہیلتھ
اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان کی آبادی 30 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، جبکہ 2050 تک ملکی آبادی 39 کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سینیٹر قر العین مری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے  ہونے والے اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈی جی ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آبادی پر قابو پانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2 ارب روپے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2022 میں نیشنل ایکشن پلان پروگرام کے تحت 11 ملین مانع حمل مصنوعات خریدی گئیں، تاہم یہ مصنوعات تاحال مکمل طور پر استعمال نہیں ہو سکیں اور مارکیٹ میں دستیاب ہیں