انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان 27دسمبر کو ہو گا

لاہور ( کرائم  رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات 2024کے نتائج کا اعلان 27دسمبرکوکریں گے۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز کے ترجمان نے بتایا نتائج انتہائی محتا ط طریقے سے تیار کئے جا رہے ہیں،نتائج کا اعلان صبح 10 بجے کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی نتائج متعلقہ بورڈ ز کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہو جائیں گے۔