لاہور (آئی این پی )لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان آج (بدھ ) 17 ستمبر کو کیا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان سہ پہر 4بجے کیاجائیگا۔ انٹرپارٹ ٹو نتائج کا باقاعدہ اعلان 18 ستمبر کو صبح 10 بجے کیا جائے گا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔