دوسرے سالانہ انٹر امتحان کے نتائج کااعلان 27دسمبر کوہوگا

 لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ انٹر سیکنڈ اینول امتحان کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ انٹرپارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا،نتائج کا اعلان سیکرٹری بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کریں گے۔رواں سال امتحان میں 52 ہزار بچوں نے شرکت کی۔