انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان ،نتائج کا 27دسمبر کو اعلان

لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور بورڈ سمیت تمام بورڈز انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان27دسمبر کو کریں گے۔لاہور بورڈ میں نتائج کا اعلان کنٹرولرامتحانات زاہد میاں اور سیکرٹری رضوان نذیر کریں گے،انٹرپارٹ ون اور ٹو کے امتحان میں 50ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔امیدوار اپنے نتائج آن لائن تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی معلوم کرسکیں گے،رواں سال انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 36ہزار سے زائد بچوں نے امتحان دیا تھا۔