منشیات فروش خاتون کو 9سال قید،80ہزارجرمانہ

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے جج نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرمہ نجمہ کو 9 سال قیداور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ،استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ حویلی لکھا نے دسمبر 2023 میں ملزمہ نجمہ بیوہ فیض سے 1640 گرام چرس بر آمد کر کے گرفتار کیا تھا ،جس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیاتھا۔