ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ملزمان منہاج قاضی اورمحبوب غفران کو عدم ثبوت کی بنیادپر بری کر دیا گیا
کراچی(آئی این پی) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کراچی نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا 9سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا۔پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف شاہد حامد کے قتل کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ملزمان کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں ہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔ذرائع کے مطابق منہاج قاضی اس سے قبل دیگر تمام مقدمات میں بھی بری ہو چکے ہیں۔