منشیات فروشی پر 9سال قید

لاہور(کرائم رپورٹر) سیشن عدالت میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کردیا گیا، عدالت نے ملزم محمود احمد کو 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خلیل احمد عاصم نے کیس کا فیصلہ سنایا، ملزم کے خلاف تھانہ ہیر میں منشیات کی دفعہ 9 سی کے تحت مقدمہ درج ہے، پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم محمود منشیات فروشی کا کاروبار کرتا تھا، ملزم  کے خلاف تمام تر شواہد موجود ہیں۔