بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عمران احمد،اہلیہ عالیہ اورکم سن بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، لاشیں تین دن پرانی ہیں، پو لیس
جامشورو(آئی این پی )جامشورو کی تحصیل کوٹری خدا کی بستی میں ایک گھر سے 4افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیقی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گھر سے ملنے والی لاشیں کی شناخت عمران احمد خان اہلیہ عالیہ اور اس کے 2کمسن بچوں کی ہیں۔ ظفر صدیقی کے مطابق چاروں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور ہلاک افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عمران احمد نے 9سال قبل پسند کی شادی کرکے کوٹری میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے اور لاشیں3دن پرانی ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔