آن لائن جوا، 4 جواری پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جواء کروانے والے نیٹ ورک کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے تہت گاوں کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جواء کروانے والے نیٹ ورک کے 4 ملزمان نثار، شوکت، شاہد اور ناصر کو گرفتار کرلیا ملزمان نے گاوں کے قریب گھر کرایہ پر لیے رکھا تھا، ملزمان مختلف گیمز پر آن لائن بکنگ کرکے جواء کرواتے تھے،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم، 5 موبائل اور ایل ای ڈی برآمد کر لی گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔