32 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ موٹرسائیکل چور گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر موٹر سائیکل چوروں کے خلاف جاری کریک ڈا ئون کے دوران ہربنس پورہ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیاایس ڈی پی او باغبانپورہ وجیہہ الحسن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 32 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تین رکنی "ازان بٹ موٹر سائیکل چور گینگ" کو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ ازان بٹ، عظیم بٹ اور علی حسن شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں، 3 پستول اور گولیاں بر آمد کی گئی ہیں۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ غیر قانونی پارکنگ، بازاروں اور گلی محلوں میں بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو جاتے تھیایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بر آمد ہونے والی موٹر سائیکلیں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیں اور ان کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔کامیاب کارروائی پر ایس آئی رانا محمد عمران اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔