لاہور میں بھتہ خور متحرک

شہری کو بیرون ملک سے کال ،50لاکھ بھتہ مانگ لیا ،جان سے مارنے کی دھمکی، مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں بھتہ خوری کے واقعات بڑھنے لگے،اسلام پورہ میں بھتہ خوروں نے شہری سے 50لاکھ بھتہ مانگ لیا۔ایف آئی آر کے مطابق خرم د لاور نامی شہری کو بیرون ملک کینمبر سے واٹس ایپ کال موصول ہوئی ،بھتہ خوروں نے فون پر 50لاکھ روپے بھتہ مانگا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی،بھتہ خوروں نے دو سے تین بار فون کرکے بھتہ مانگا،خرم دلاور کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کر لیاگیا تاہم تاحال ملزموں کا سراغ نہیں لگ سکا۔