لاہور میں بھتہ خور گروہ کی یلغار،تاجر پریشان

دوکان سیل کر نیکی دھمکی، تین ہزار زبردستی وصول کر لیے،چاروں گرفتار
 لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ میں چار افراد کی جانب سے ایک نجی دوکاندار سے بھتہ وصول کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے خود کو سول ڈیفنس کے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے دوکان کو سیل کرنے کی دھمکی دی۔ بعد ازاں جب دوکانداروں کی جانب سے مزاحمت اور رش بڑھا تو ملزمان نے اپنا مؤقف بدلتے ہوئے خود کو میڈیا نمائندگان ظاہر کرنا شروع کر دیاملزمان نے موقع پر موجود دوکاندار سے تین ہزار روپے زبردستی وصول کر لیے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر اسلام پورہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو حراست میں لے لیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی بدنامی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔