لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سیمنٹ کی 2بوریاں چوری کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،عدالت نے پولیس تحقیقات کو مسترد کر دیا۔عدالت نے تفتیشی پولیس آفیسر کو دوبارہ سے درست تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ، مقدمہ کے مندرجات پڑھنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا ۔