چک بیلی موڑ پر 10 ویلر گاڑی سے چینی برآمد ہوئی‘3افراد ملزموں کو چھڑا کر لے گئے
راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں چینی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 10 ویلر گاڑی سے 700 بوری چینی برآمد کرلی گئی۔راولپنڈی تھانہ روات کی حدودمیں چک بیلی موڑ پر 10 ویلر گاڑی سے 700 بوری چینی برآمدکرلی گئی، گاڑی میں موجود افراد اجازت نامہ یا سرکاری لیٹر نہ دکھا سکے،ڈرائیور رفاقت، جلیل شاہ اور ہیلپر محسن سے ابتدائی تفتیش کی جارہی ہے۔ویگو ڈالے میں آئے 3 مسلح افراد نے پولیس سے مزاحمت کی بھی کوشش کی ،مسلح افراد نے پولیس اہلکار عمیر محمود کی شرٹ پھاڑ دی اورزبردستی ساتھیوں کو چھڑا کر فرار کروا دیا۔