سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم کی ایک لاکھ 70ہزار بوریاں غائب

 محکمہ خوراک سندھ نے 4 فوڈ سپروائزرز کو گندم کی بوریاں غائب کرنے پر شوکاز نوٹس جاری  کردئیے ‘وضاحت طلب
کراچی (آئی این پی )سندھ  کے سر کاری گوداموں سے گندم کی ایک لاکھ 70ہزار سے زائد بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ خوراک سندھ نے 4 فوڈ سپروائزرز کو گندم کی بوریاں غائب کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔ میڈیارپورٹ کے  مطابق سندھ کیسرکاری گوداموں سے گندم کی ایک لاکھ 70ہزار سے زائد بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر محکمہ خوراک سندھ نے 4 فوڈ سپروائزرز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں۔محکمہ خوراک نے فوڈ سپروائزرز لاڑکانہ نثار میرجت، ذوالفقار علی نوناری، محمدشریف بھٹو اور ایاز علی مشوری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے