چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کی حدود میں ڈاکو ئوں نے زمینداروں سے موبائل فون، نقدی اور کھاد کی بوریاں چھین کر فرار ہو گئے۔ نواحی گا ئوں 6 چودہ ایل کے رہائشی زمیندار الیاس ولد نیاز آرائیں کھیتوں کو سیراب کرنے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزموں نے انہیں روک کر 2 موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔اسی طرح نواحی گا ئوں 5 چودہ ایل میں عبد الولی کے ڈیرے سے چور 6 ڈی اے پی اور 8 یوریا کی بوریاں رکشے پر لوڈ کر کے لے گئے۔