رانا تنویر اور اسد قیصر کے درمیان قومی اسمبلی میں تلخ کلامی، سنگین الزامات کا تبادلہ

رانا تنویر اور اسد قیصر کے درمیان قومی اسمبلی میں تلخ کلامی، سنگین الزامات کا تبادلہ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے۔

 وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کو فاشسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے ہٹلر اور مسولینی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے وفاق پر چڑھائی کی اور پنجاب کے ایم این ایز کے ساتھ فراڈ کیا۔اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اراکین کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان سے زبردستی استعفیٰ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر استعفیٰ لیا گیا تو اسمبلی نہیں چلے گی اور اراکین حکومت سے خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔ اس دوران ایوان میں شور شرابا بھی ہوا۔