اسلام آباد میں جناح ایونیو ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کا انڈر پاس ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
منصوبے کا 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اور انڈر پاس 25 دسمبر تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
منصوبے کے تحت، انڈر پاس کے گرڈرز کی تعمیر مکمل ہونے کو ہے، جبکہ اس کے بیڈ کی کنکریٹ بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔ جناح ایونیو انٹرچینج کے 74 میں سے 70 پائلز کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔ سی ڈی اے حکام نے چیئرمین کو بتایا کہ منصوبہ کامیابی سے شیڈول کے مطابق جاری ہے، اور منصوبہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔