اسلام آباد: قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا سرپرائز وزٹ

اسلام آباد: قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا سرپرائز وزٹ

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے مختلف شعبوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔

 انہوں نے ہائی کورٹ کی مرکزی ریسیپشن پر سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے سے ان سہولتوں کی تفصیلات حاصل کیں۔وزٹ کے دوران قائم مقام چیف جسٹس نے بائیو میٹرک برانچ اور دائری برانچ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے برانچوں کے فرائض، طریقہ کار اور درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔سرپرائز دورے کے بعد، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اپنے چیمبر روانہ ہو گئے۔ ان دوروں کا مقصد ہائی کورٹ کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور سائلین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے۔