پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

سفیان محسود نے بھارت کا "موسٹ ایلبو ٹو نی اسٹرائیکس" کا ورلڈ ریکارڈ محض 30 سیکنڈز میں توڑ ڈالا۔

 انہوں نے 30 سیکنڈز کے اندر 79 ایلبو ٹو نی اسٹرائیکس کیے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے 54 اسٹرائیکس کا سابقہ ریکارڈ بڑے مارجن سے شکست دی۔سفیان محسود پاکستان کے کم عمر گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں اور اس سے قبل بھی بھارت کا ایک مشکل ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ وہ معروف مارشل آرٹسٹ اور گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے عرفان محسود کے بیٹے ہیں۔