ویب ڈیسک: افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا ایک منفرد ریکارڈ توڑ دیا۔
منگل کے روز بنگلادیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں محمد نبی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔اس اننگز کے ساتھ محمد نبی فل ممبر ٹیم کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ففٹی اسکور کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ کارنامہ 40 سال اور 286 دن کی عمر میں انجام دیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کے پاس تھا، جنہوں نے 2015 میں 40 سال اور 283 دن کی عمر میں ون ڈے ففٹی اسکور کی تھی۔محمد نبی کی اس کارکردگی نے نہ صرف افغانستان کی اننگز کو سنبھالا بلکہ انہیں کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور منفرد مقام بھی دلا دیا۔