پاکستان کے 5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا ایلبو ٹو نی اسٹپس کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سفیان نے 30 سیکنڈز میں 79 ایلبو ٹو نی اسٹپس کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا، جو بھارت کے مارشل آرٹسٹ جویریہ کے 54 ایلبو ٹو نی اسٹپس کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔سفیان محسود پاکستان کے کم عمر گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں اور وہ اپنے والد عرفان محسود کے بعد پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے ہیں۔ عرفان محسود نے پاکستان کے لیے 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز قائم کیے تھے۔ سفیان کی کامیابی نے پاکستان کا نام مزید روشن کیا ہے۔