مائیکل جیکسن کی مقبولیت برقرار، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دنیا کے نمبر ون آرٹسٹ قرار

مائیکل جیکسن کی مقبولیت برقرار، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دنیا کے نمبر ون آرٹسٹ قرار

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی موسیقی نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وقت گزرنے کے باوجود ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

 وفات کے 17 سال بعد بھی وہ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ سنے جانے والے فنکاروں میں سرفہرست آ گئے ہیں۔حالیہ عالمی ڈیجیٹل رینکنگ کے مطابق مائیکل جیکسن نے موجودہ دور کے بڑے پاپ اسٹارز جیسے ٹیلر سوئفٹ، جسٹن بیبر اور کئی معروف بینڈز کو واضح فرق سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ مجموعی پوائنٹس کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہے، جبکہ جسٹن بیبر دوسرے اور دیگر فنکار اس سے بھی کافی پیچھے ہیں۔یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم “مائیکل” کی کامیابی کے بعد ان کے کلاسک گانوں کو نئی نسل میں دوبارہ مقبولیت ملی ہے۔ اس کے نتیجے میں 70 اور 80 کی دہائی کے ان کے مشہور ٹریکس دوبارہ اسٹریمنگ چارٹس میں اوپر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق وہ شازم، یوٹیوب، ایپل میوزک اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھی نمایاں برتری کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ اسپاٹیفائی پر بھی وہ ٹاپ رینکنگ کے قریب یا پہلے نمبروں میں شمار ہو رہے ہیں۔یہ صورتحال ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ مائیکل جیکسن محض ایک گلوکار نہیں بلکہ ایک عالمی ثقافتی آئیکن تھے، جن کی موسیقی آج بھی نسلوں کو متاثر کر رہی ہے۔