جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے پہلے ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کے دوران جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج کی کمر میں تکلیف ہوئی، جس کی وجہ سے وہ میچ کھیلنے سے قاصر رہے۔ کیشو مہاراج کی جگہ پلئینگ الیون میں اینڈائل پھہلوکوایو کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔کیشو مہاراج کی ممکنہ انجری کے حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلات یا رپورٹس سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن ان کی تکلیف نے جنوبی افریقی ٹیم کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ان کے علاوہ، اینریچ نورٹجے، جیرالڈ کوٹزی، لونگی اینگیڈی، ناندرے برگر، اور ویان مولڈر بھی انجری کا شکار ہیں، جو ٹیم کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔

یہ سیریز جنوبی افریقہ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ انہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں اپنی جگہ کو یقینی بنانے کے لیے صرف ایک اور فتح درکار ہے۔ ان مشکلات کے باوجود، پروٹیز کو اپنے عالمی چیمپئین شپ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانا ہوگا۔