جنوبی افریقی اسپنر متھو سامی کا تاریخی کارنامہ , پاکستان میں ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے غیر ملکی بولر بن گئے

جنوبی افریقی اسپنر متھو سامی کا تاریخی کارنامہ , پاکستان میں ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے غیر ملکی بولر بن گئے

جنوبی افریقہ کے اسپنر متھو سامی نے پاکستان میں تاریخ رقم کر دی، وہ ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے غیر ملکی بولر بن گئے ہیں۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سامی نے پہلی اننگز میں 117 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جب کہ دوسری اننگز میں صرف 57 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔یوں انہوں نے پورے میچ میں 174 رنز کے عوض 11 شکار مکمل کیے — جو پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی اسپنر کی شاندار کارکردگیوں میں سے ایک ہے۔اس سے قبل 1984 میں انگلینڈ کے اسپنر نک کک نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 65 رنز دے کر 6 اور دوسری اننگز میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متھو سامی نے اس شاندار کارکردگی سے 2021 میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے اُس وقت 114 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔کرکٹ ماہرین کے مطابق سامی کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کے کیریئر کا اہم سنگِ میل ہے بلکہ پاکستان میں غیر ملکی اسپنرز کے لیے ایک نیا معیار بھی قائم کر گئی ہے۔